بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں پولیس کی انکاؤنٹر سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ ایک پریس کانفرنس میں فوری کا انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب مقتول غلام جان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ غلام جان کو پسنی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے انکاؤنٹر کرکے ہلاک کردیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے روز غلام جان زخمی تھا لیکن پولیس نے ہمیں اُنکے قریب جانے نہیں دیا اور اب یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ غلام جان دہشت گرد تھا اور اس نے پولیس پر فائرنگ کی تھی ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ غلام جان پر پولیس کا لگایا الزام سراسر جھوٹ ہے ،ہمیں انصاف دلایا جائے ۔