بلوچستان کے علاقے نصیرآباد تمبو باباکوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو ہلاک کردیا ۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تمبو باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود موضع شاہوانی میں بشام خان نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیٹی مسماۃ ( ج) کو قتل کر دیااور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔