پنجگور حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ کو مختلف اطراف سے گھیرے میں لے کر نشانہ بنایا اور اسے شدید جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب پنجگور کے علاقے گرمکان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے قابض فوج کی پوزیشنز پر بیس سے زائد راکٹ داغے اور جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فوج کے چار اہلکار ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہوگئے، جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article