بلوچستان کے ضلع کیچ اور ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے 65سالہ شخص سمیت 5 افراد کوحراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جبکہ خاران سے ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ ،ہوشاپ ،بالیچہ ، سنگاباد کرکی ،اور گورکوپ سے سہیل بلوچ ولدمحمد شریف ،جنگیان ولد فقیر محمد،ثنا اللہ ولد دین محمد،پیر جان ولد جمال اور عابد ولد کریم بلوچ کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
جبکہ خاران سے چار ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد ایک نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
سخی عرف سربلند مینگل کو انٹیلی جنس اداروں نے چار ماہ پہلے خاران سے جبری لاپتہ کردیا گیا تھا اور مذہبی تنظیم سے تعلق کے جھوٹے الزامات پر چار ماہ تک جبری گمشدگی اور تشدد کا شکار بنانے کے بعد گزشتہ روز بازیاب کر دئیے گئے لیکن شدید تشدد کے باعث وہ اعصابی حوالے سے کئی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔