بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بالگتر میں پاکستانی فوج اور آواران میں مواصلاتی نظام پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 18 نومبر بروز منگل صبح دس بجے کیچ کے علاقے بالگتر آسانک کنڈگ میں قابض پاکستانی فوجی قافلے کو پکٹ فراہم کرنے والے اہلکاروں پر گھات لگا کر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری کاروائی 18 نومبر کی رات کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے بزداد وہلی ڈھل کے مقام پر قائم یوفون ٹاور کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بالگتر میں قابض فوج اور آواران میں مواصلاتی نظام کو نشانے بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہماری کاروائیاں منظم انداز میں جاری رہیں گی۔