بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تاحال زلزلے کی شدت معلوم نہیں کی جا سکی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب تربت اور گوادر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
پی ڈی ایم اے اسلام آبادکے مطابق 16 نومبر 2025 کو رات 11 بج کر 17 منٹ پر تربت کے قریب زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 3.8 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 76 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔