کوئٹہ میں سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش، ٹریفک کا نظام مفلوج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کی سیکورٹی کے باعث انسکمب روڈ کو یک طرفہ بند کرنے سے کوئٹہ کا ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکورٹی کے نام پر زرغون روڈ کے بعد اب انسکمب روڈ کو بھی یک طرفہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ شہر کا ٹریفک نظام شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے۔

ڈبل روڈ، حالی روڈ، ماڈل ٹاؤن اور قریبی شاہراہوں پر روزانہ طویل ٹریفک جام معمول بنتا جا رہا ہے، جبکہ کچہری اور سیشن کورٹ جانے والی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے۔

انسکمب روڈ کی بندش کے باعث سول ہسپتال تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی ہے کیونکہ ہسپتال کا مرکزی داخلہ اسی سڑک پر واقع ہے۔

مریضوں اور ایمبولینسوں کو شدید تاخیر کا سامنا ہے جس کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے یک طرفہ ٹریفک اور سڑکوں کی بندش کو غیر ذمہ دارانہ اور عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر شہر کو محاصرہ زدہ بنا دیا گیا ہے۔

شہریوں نے عدلیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکام حکمت عملی نے لاکھوں افراد کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

Share This Article