بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے رہائشی عبدالباری ولد عبدالخالق کی خضدار سے اغوا کیے جانے کے واقعے کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے واقعے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو کاکاہیر کے مقام پر مکمل طور پر بند کردیا، جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ عبدالباری کی خضدار سے اغوا نے اہلِ خانہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے، اور تاحال کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر احتجاج ناگزیر ہو گیا تھا۔
انہوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا کہ مغوی کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔