بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فورسز نے دوبھائیوں سمیت 3 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔
اہلخانہ کے مطابق فورسز نے بلیدہ سے 13 نومبر کی رات چھاپے کے دوران دو بھائیوں وسیم اور زہیر ولد رحیم خان سکنہ پرشونکی کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے دونوں بھائیوں کا ایک اور بھائی سمیر رحیم کو فورسز نے 2017 میں حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا جو پانچ سال کی طویل گمشدگی کے بعد 2022 میں بازیاب ہوگئے تھے ۔
دوسری جانب فورسز کے مقامی آلہ کاروں ڈیتھ اسکواڈ نے بلیدہ میناز سے اسلحہ کے زور پر اسکول استاد ایاز ولد اکبر کو گزشتہ روز اس وقت اغوا کرلیا جب وہ اسکول سے چھٹی کرکے اپنے گھر جارہے تھے ۔