خاران سے مسلح افراد ہاتھوں اغواء ہو نے والے شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے خاران سے گزشتہ رات داشتکین سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہو نے والے شخص نادرشاہ محمد حسنی کی لاش برآمدہوئی ہے۔

لاش کاریز کے مقام پر برآمد کی گئی ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقعہ پر جا کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والا شخص مبینہ طور پر ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے وابستہ تھا۔

تاحال کسی نے تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article