ہر ظلم کو یاد رکھنا ہی مزاحمت ہے،ڈاکٹر صبیحہ کا بلوچ قوم کے نام پیغام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے بلوچستان میں ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بلوچ قوم کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں صورتحال نہایت سنگین ہو چکی ہے، ریاستی فورسز اور ان کے معاون گروہ گھروں میں داخل ہو کر شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں، قتل و تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور خوف و خاموشی کو عام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے بلوچ عوام کو انسان نہیں سمجھتے، ان کی شناخت اور وجود کو مٹانے کی منظم کوششیں جاری ہیں۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے مطابق بلوچ نسل کشی اور شناخت کے خاتمے کی مہم اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ لوگ روزانہ کے قتل و گمشدگی کے واقعات پر خاموش ہوتے جا رہے ہیں، اور یہی خاموشی دشمن کی کامیابی ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ہر ظلم کو یاد رکھا جائے، ہر گمشدہ اور شہید بلوچ کا حساب رکھا جائے، کیونکہ یاد رکھنا ہی مزاحمت کی بنیاد ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article