کیچ :پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افغان مہاجرین ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افغان مہاجرین ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں آج بروزاتوار کوصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی نہیں رُکی جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد افغان شہری بتائے جاتے ہیں ۔

فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

Share This Article