خاران سے مسلح افراد ہاتھوں ایک شخص اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات ہیں کہ داشتکین کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نادر ولد الہی بخش محمد حسنی نامی ایک شخص کو اغوا کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والا شخص مبینہ طور پر ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے وابستہ تھا۔

تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے معروف گروہ ان افراد پر مشتمل بتائے جاتے ہیں جو قوم پرستوں کے خلاف کارروائیوں میں شامل رہے ہیں۔ مختلف بلوچ قوم پرست حلقوں کا الزام ہے کہ یہ گروہ ریاستی اداروں کی حمایت سے سرگرم عمل ہیں اور بلوچ قوم پرستوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

Share This Article