بی ایل ایف نے واشک اور خاران کارروائیوں کی ویڈیو جاری کردی

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) نے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف آپریشن اور خاران میں ایف سی چوکی پر راکٹ اور رگرینیڈ لانچروں سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے ۔

دو منٹ چودہ سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بسیمہ کے ناگ گراری میں ریاستی حمایت یافتہ ملیشیا جسے مقامی طور پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتاہے کے ایک عارضی چوکی قائم کر رکھی ہے جہاں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور انہیں چیک کیاجارہا ہے۔

اسی موقع پر وہاں دو سفید گاڑیاں آکر رکتی ہیں اور جس میں بی ایل ایف کے سرمچار اسلحہ کے ساتھ باہر نکلتے ہیں اور وہ وہاں پر موجود ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندے جو گاڑیوں کے چیکنگ میں مصروف ہوتے ہیں ان پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ میں وہ اپنی جان بچانے کے لئے دوسری سمت بھاگتے ہیں لیکن گولی لگنے سے 2 ہلاک ہوتے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کی آفیشل میڈیا ” آشوب” کی جانب سے جاری کی گئی تصویر جس میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی لاشیں اور ان سے برآمد اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر اشیا موجود ہیں۔

بعد ازاں ویڈیو میں ان کی لاشیں اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور دوسری اشیا دکھا ئی جاتی ہیں۔

جبکہ ویڈیو میں خاران میں سرمچاروں کو ایف سی کیمپ پر راکٹ اور گرینیڈ لانچروں سے حملے کو بھی دکھایا جاتا ہے اور حملہ کرنے والے سرمچارکو دوسرا ساتھی سرمچارسراہا رہا ہوتاہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع واشک اور خاران میں ہونے والی دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ 2 مئی 2026 کو مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر واشک کے علاقے ناگ گراری (بسیمہ) میں ریاستی سرپرستی میں "ڈیتھ اسکواڈ” کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بی ایل ایف کے بیان کے مطابق یہ گروہ سڑک پر ایک عارضی چیک پوسٹ قائم کرکے گاڑیوں کو روکنے، ہراساں کرنے اور پیسے وصول کرنے میں مصروف تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن میں ڈیتھ اسکواڈ کے 2 کارکن مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور حملے میں، بی ایل ایف کے جنگجوؤں نے 3 مئی 2026 کو خاران شہر میں غازی روڈ پر ایک ایف سی چوکی کو راکٹوں اور گرینیڈ لانچروں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ویڈیو میں سرمچاروں کو فائرنگ اور راکٹ فائر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو سراہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

Share This Article