زیارت : تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ،مشینریز ورہائشی کوارٹرزنذرآتش، سائٹ فارمین اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے پہلے عملے کو کمروں میں بند کیا اور قیمتی مشینریز کو نذرآتش کردیا۔

جبکہ بعدازاں مسلح افراد نے جاتے جاتے کمروں  میں بند عملے کو باہر نکال کر رہائشی کوارٹربھی کو آگ لگا دی۔

کمپنی نے الزام لگایا ہے کہ متعدد بار سیکیورٹی کی درخواستوں کے باوجود لیویز اہلکار تعینات نہ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے کروڑوں روپے کا نقصان اور عملے کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعمیراتی کمپنیوں پر اسی نوعیت کے حملے کیے گئے ہیں جب کہ ڈی بلوچ کمپنی کے دو درجن کے قریب کارندے اغوا کیے گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article