برطانونی نشریاتی ادارے بی بی سی نے غزہ کی سٹیلائٹ تصاویر کے جائزے کے بعد ویریفائی کیا ہے کہ اسرائیل نے 10 اکتوبر کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سے اپنے زیرِ کنٹرول علاقے میں 1500 سے زائد عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ان سیٹلائت تصاویر میں سے تازہ ترین تصاویر 8 نومبر کو لی گئی ہیں۔ یہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ اسرائیلی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں پورے پورے محلے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں مسمار کر دیے گئے ہیں۔ ان عمارتوں کو بظاہر بارودی مواد لگا کر تباہ کیا گیا ہے۔
نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بی بی سی ویریفائی کچھ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر حاصل نہیں ک سکا جس کے باعث اس بات کا بھی امکان ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی تباہی امریکہ، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ لیکن اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بی بی سی کی ویریفائی کو بتایا کہ وہ ’جنگ بندی کے فریم ورک کے مطابق‘ کام کر رہے ہیں۔