نصیر آباد : تعمیراتی کمپنی کے 2 اور کارکن اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے ایک تعمیراتی کمپنی کے 2 اورکارکنان کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 نومبر کو نصیرآباد میں نوتال پولیس تھانے کی حدودسے نامعلوم مسلح افرادنے تعمیراتی کمپنی کے دو ایکسپویٹر ڈرائیورز کواغواءکرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربی کینال صوفی واہ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے کے زور پر ایکسیویٹر ڈرائیورز عاشق علی محمد حسنی اورشکیل احمد کورائی کو اغوا کر لیا اور نا معلوم مقام کی طرف لے گئے۔

اب کے بار اغوا کاواقعہ نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے 2 افراد کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Share This Article