وی بی ایم پی کے احتجاج کا 5991 واں روز، سلمان ، ساحر اور دلیپ کی جبری گمشدگی پر اظہار تشویش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو نیاز محمد کی سربراہی میں 5991 دن مکمل ہوگئے۔

کامریڈ منظور بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کو شکایت ہوصول ہوئی ہے کہ ملکی اداروں کے اہلکاروں نے رات 3 بجے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ کو ساحر بلوچ اور دلیپ داس کے ہمراہ بولان پلازہ کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان بلوچ، ساحر بلوچ اور دلیپ داس کی گرفتاری کی بعد انہیں کسی عدالت میں پیش نہ کرنا، اور ان کو جبری لاپتہ کرنا، باعث تشویش اور ملکی قوانین و شہریوں کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جسکی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں نے اپیل کی کہ وہ سلمان بلوچ اور ان کے دوستوں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیں، ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں فوری طور پر منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اور اگر وہ بےقصور ہے تو ان کی رہائی میں اپنی کردار ادا کرکے ان کے خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Share This Article