کنڈملیر: کوسٹل ہائی وے پرگاڑیوں میں تصادم اور آگ بھڑکنے سے 4 افرادجھلس کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے مقام پر گیس بوزر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

میونسپل کمیٹی اوتھل کی فائر بریگیڈ کی گاڑی جائے حادثہ پر آگ بجھانے کے لیے روانہ کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح کوسٹل ہائی وے کنڈملیر سے توڑاہ آگے نلی اوترائی میں پیش آیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share This Article