بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ سے میاں بیوی بچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگورمیں گاڑی میں آگ لگنے سے 3افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ سے پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں صدام پھاٹک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد یعقوب اسکی بیوی سکینہ اور ایک بچہ شایان ہلاک ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد مسلح افراد فرارہوگئے ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔
مزید کارروائی جاری ہے ۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقے ناگ میں ایرانی تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے 3افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ پیر کے روز پیش آیا جہاں ایرانی تیل سے لوڈ دو گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر3افراد ہلاک ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاورامدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔
ریسکیو ٹیموں نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔