حکومت نے بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے بلوچستان میں ہوگا۔

Share This Article