بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کےخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو آج بروز پیر تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کےسامنے 6094 دن مکمل ہوگئے۔
اس دوران مختلف مکاتب فکر کےتعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
انہوں نے لاپتہ بلوچوں کی ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔