بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کھٹن میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے پرحملہ کرکے تھانے کا کنٹرول مکمل سنبھال لیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں تھانے میں موجود تمام اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔اور ان کے اسلحات اور دیگرسازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے بعدازاں سرکاری ریکارڈ سمیت عمارت کو آگ لگا دی۔
سرکاری کی طرف سے واقعہ کو لیکر تاحال کوئی سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب واقعہ ذمہ داری بھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ اس سے قبل 27 اکتوبر کوضلع کچھی میں بھاگ ناڑی شہر پر یوبی اے کی حملہ اور کنٹرول سنھبالنے کے دوران جھڑپ میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوئے اور ، ایک سرمچار شہیدہواتھا۔