بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،تربت سے برآمد لاش کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت میں کیچ ندی سے برآمد ہونے والے نعش کی شناخت ہوگئی ہے۔

بلیدہ کے علاقے میناز میں محمد آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے علی ولد سعید نامی نوجوان ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔

دوسری جانب تربت میں  کیچ ندی سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق کیچ کور ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لاش کی شناخت عبدالخالق ولد امیر بخش سکنہ دشتی بازار سے ہوئی ہے۔

قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article