چاغی: مسلح افراد کی ناکہ بندی، 3 ٹرکوں کے ٹائربرسٹ کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں نامعلوم مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران تین ٹرکوں کو روک 2کے فائرنگ کرکے ٹائربرسٹ کردیئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، مسلح افراد نے ایک ٹرک اور کیلے سے لدے سنگل کیبن گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی، تاہم کیلے سے لدے گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوکر عبداللہ چیک پوسٹ پہنچ گیا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ دو گاڑیوں کے ٹائر متاثر ہوئے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article