بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ کشتیوں پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کشتی کا کپتان اور معاون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں مبینہ طور پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی پشت پناہی رکھنے والی ملیشیا اور ڈیتھ اسکواڈز ملوث ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران ڈیتھ اسکواڈ کو اسپیڈ بوٹس کے ساتھ جائے وقوعہ پر دیکھا گیا ہے۔
عوامی اور مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈیتھ اسکواڈز اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایرانی تیل کا کاروبار کرنے والے غریب اور عام مزدوروں پر فائرنگ کے ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں، جس سے خطے کے ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس اور عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔