بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے کہ ضلع کے مرکزی شہر تربت کے کیچ ندی سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔
گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت زمیر ولد نورالحق ،حمزہ ولد محمد عالم اور شاہ حسین ولد شفی جان ساکن تسپ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب تربت کے کیچ ندی سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کیچ کور ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔