بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے مقام ساجو میں ہونے والے ایک طاقتور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 13 سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں فورسز پر اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔