پسنی : جبری لاپتہ اسکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں جبری لاپتہ اسکول ٹیچر کی گولیوں سے چھلنی نعش برامد ہوئی ہے ۔

فیملی کے مطابق عربک ٹیچر ماسٹر پرویز احمد کو گزشتہ روز لاپتہ کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پسنی سے ملنے والی لاش کی شناخت عربک ٹیچر پرویز ولد مزار کے نام سے ہوگئی ہے جن کا آبائی تعلق ضلع کیچ کے علاقے پیدارک، تربت سے بتایا جاتا ہے جو گورنمنٹ ہائی اسکول ببرشور میں ٹیچر تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماسٹر پرویز مزار کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پسنی بازار سے اٹھایا تھا جس کے بعد اب ان کی لاش ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article