تربت : ڈپٹی کمشنر کیچ پر بم حملہ ،بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے ڈی سی محفوظ رہے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی سخت نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر (ر) بشیر بڑائچ کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اپنی بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے جب کہ دھماکے میں اس کے لیویز اہلکار کے 5گارڈ زخمی ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے اسکواڈ پر حملہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بم تربت پریس کلب روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر فٹ کیا گیا تھا جونہی ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ وہاں سے گزرا دھماکا ہوا۔

دھماکے سے گاڈی کو سخت نُقصان پہنچا جب کہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے تاہم ڈپٹی کمشنر کیچ اس سے محفوظ رہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی پسندوں کی اثرو رسوخ اور کنٹرول بڑھنے کی وجہ سے حکومتی و عسکری حکام کی نقل و حرکت محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ سول آفیسردرجے کے سرکاری عہدیدار سمیت سیکورٹی فورسزکے بڑے رینک کے آفیسر بھی بغیر کسی پروٹول کے باہر نکلنے سے قاصر ہیں ۔

Share This Article