قلات اور گورکوپ آئی ای ڈی حملوں میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات اور گورکوپ میں آئی ای ڈی حملوں میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات اور کیچ میں مختلف آئی ای ڈی حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گراپ میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹس پر راشن پہنچانے کی کوشش کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں میانی کلگ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلوں کیلئے کلئرینس میں مصروف بم ڈسپوزل یونٹ کے پیدل اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article