بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایک پرانی کول مائن میں دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔
ہرنائی کے محلہ غریب آباد کے قریب ندی کے کنارے واقع پرانی کول مائن میں آدھی رات کے وقت نشے کے عادی 2 افراد داخل ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مائن کے اندر دم گھٹنے سے لعل محمد نامی ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا رحیم داد زخمی ہوگیا۔
لیویز فورس اور مقامی لوگوں نے دونوں کو مائن سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب تربت سے پانچ ماہ سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
تربت کوشقلات کے رہائشی ثناءاللہ ولد علی احمد جو پچھلے 5 مہینوں سے جبری لاپتہ تھا آج بروز ہفتہ 25 اکتوبر کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
ان کے اہل خانہ ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔