آواران میں پاکستانی فوج پر حملہ ، 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ، نوندڑہ میں پاکستانی فوج کو ایک سنگین حملے میں جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فوجی حکام نے مذکورہ حملے میں اپنے 4 اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آواران ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور 4 اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

واقعہ آج بروز جمعہ کو پیش آیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ حملہ بلوچ سرمچاروں نے کیا ہے اور وہ ہلاک فوجیوں کے ساز و سامان بھی ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article