اوتھل: کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر گھنٹوں تاخیر کے باعث بیمار بچی دم توڑگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ کی لمبی لائن پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کراچی علاج کے لیے لے جائے جانے والی بیمار بچی پانچ گھنٹے کی طویل تاخیر کے باعث دم توڑ گئی۔

بیمار بچی مسافر بس تھی جسے 5 گھنٹے تک روکے رکاجس کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق رات گئے شروع ہونے والی چیکنگ صبح تک جاری رہی، جس کے دوران درجنوں مسافر گھنٹوں پھنسے رہے۔

مسافروں کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جب بلوچستان سے کراچی جانے والی کئی بسوں کو اوتھل چیک پوسٹ پر روکا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس رات تین بجے اوتھل پہنچی تھی، مگر فورسز نے تمام بسوں کو روک لیا۔ چیکنگ بہت آہستہ ہو رہی تھی۔ صبح کے قریب پتہ چلا کہ ایک بس میں ایک بچی کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ والدین مدد مانگتے رہے، لیکن کسی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر فورسز مسافروں کو آگے جانے یا قریبی اسپتال تک رسائی کی اجازت دے دیتیں تو بچی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

ڈی ایس پی اوتھل کے مطابق، کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب مسافر بس کو طویل عرصے تک روکا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب اسپیشل برانچ اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچیں تو بس پہلے ہی وہاں سے روانہ ہو چکی تھی۔

Share This Article