بلوچستان کے ضلع کچھی کے ڈپٹی کمشنر نے لیویز کے رسالدار نائب رسالداروں سمیت بیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
انکوائری افسر اسسٹنٹ کمشنر مچھ مقرر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ( ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے رسالداروں نائب رسالداروں سمیت بیس لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔
معطل اہلکاروں میں محمد ندیم اللہ بخش فدا حسین عطر خان عبدالوحید برکت علی ممتازعلی غلام فاروق طارق محبوب علی سرفراز احمد سیف اللہ اختر علی رضاءشاہ نصیراحمد ارباب خان محمد اصغر شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ میر لیاقت علی جتوئی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں حکومت نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کیا ہے جس کے تحت لیویز چیک پوسٹیں پولیس کو سونپی جارہی ہیں لیکن لیویز فورس پولیس میں ضم ہونے کی حکومتی حکم کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے جس کے تحت متعدد اہلکاروں کو انکار کی صورت میں معطل کیا جارہا ہے۔