بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے تگران آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقہ تگران آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نور احمد ولد نور محمد سکنہ بالیچہ نامی شخص ہلاک جبکہ محب ولد میاہ زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔