مند میں پاکستانی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیزمیں مند میں پاکستانی فوج پر حملہ اور 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 20 اکتوبر کے دو پہر ایک بجے کے قریب مند کے علاقوں مہیر اور ردیگ کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی نیم فوجی دستے کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر شدید حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے 5 اہلکار موقع پر ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے تھوڑی دیر بعد دشمن کے ہیلی کاپٹر اپنے لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو لینے حملے کی جگہ پر پہنچے تاہم سرمچار کاروائی مکمل کرنے کے بعد باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مند میں قابض پاکستانی نیم فوجی دستے پر گھات لگائے حملے میں پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج پر مہلک حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اورحملوں میں شدت لایا جائے گا۔

Share This Article