بلوچستان کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کی گاڑی پر گھات لگائے مسلح افراد نے شدید حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق حملے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار تمام اہلکارہوگئے تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
حملے کے بعد جائے وقوعہ کے جانب ہیلی کاپٹر بھی فورا پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں نے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی لاشیں اُٹھائی ہیں۔
حکام نے تاحال حملے کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔