یو بی اے کا ضلع کچھی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ضلع کچھی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب 4 اپریل کو ضلع کچی کے علاقے سنی میں گشت کے دوران ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ فرید رئیسانی کے کارندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے عزیز جتوئی اور نواب جتوئی ولد محمد اشرف جتوئی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا اسلحہ ضبط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اشخاص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے لیے کام کررہے تھے۔اس معاملے میں پہلے بھی بلوچ سرمچاروں کے طرف سے عزیز اور نواب اور کو سخت تنبیہ کیا گیا تھا۔ مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریوں میں بھی ملوث رہے۔

ان کا کہناتھا کہ عزیز اور نواب جتوئی اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوانوں کو دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کچھی میں اس وقت کئی افراد پاکستانی خفیہ اداروں کے لیے کام کررہے ہیں کچھ ضمیر فروش چند پیسوں کے عوض اپنے قوم سے غداری کر رہے ہیں ہم ایسے تمام عناصر کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاست کے دلالی اور فوجی چیک پوسٹوں اور ریاستی تمام اداروں سے دور رہیں ورنہ اپنے جان و مال کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ ہم ایسے تمام کارندوں کے متعلق مکمل معلومات و آگاہی رکھتے ہیں جوکہ قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں جو کہ مستقل میں ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے قومی غداروں کے لیے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Share This Article