تربت : پسنی روڈ سے ایک اور نعش کی برآمدگی کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے پسنی روڈ سے ایک اور نعش کی برآمدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانا پسنی روڈ پر بانک چڑائی کے مقام پر ایک نعش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جس کی شناخت شے حق ولد رحیم بخش سکنہ میناز بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ مقام پر گزشتہ ہفتے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا تعلق سامی سے بتایا جاتا ہے اور وہ کئی ماہ سے لاپتہ تھا۔

شے حق ولد رحیم بخش سکنہ میناز بلیدہ کے حوالے سے مزید کچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا ۔

واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز اور اس کے حمایت یافتہ ملیشیا لوگوں کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ماضی میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لاپتہ افراد کو دوران حراست یا جعلی کارروائیوںمیں قتل کرکے ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینک دی گئی تھیں۔

Share This Article