بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے مندسے یونین کونسل وائس چیئرمین جبکہ نوشکی سے پولیس آفسر لاپتہ ہوگئے۔
پولیس افسر نوشکی محمد یوسف ریکی کردگاپ سے لاپتہ ،نوشکی سے مستونگ آرہے تھے ۔
ضلع مستونگ کی حدود میں ایک پولیس افسر کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او نوشکی، محمد یوسف ریکی گزشتہ شب نوشکی سے مستونگ کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں غالباً کوتل پوسٹ کردگاپ سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا اور موبائل فون بھی بند پایا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد یوسف ریکی کی گمشدگی کے بعد فورسز نے مستونگ کے علاقے کردگاپ اور اطراف میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے مند سے یونین کونسل تلمب کے کے وائس چیئرمین اغواکرلیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مندیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے طارق ولد عبدالغنی گل محمد سکنہ تلمب کو اغوا کر لیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وہ سورو بازار سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
یاد رہے کہ عبدالغنی گل محمد یونین کونسل تلمب کے وائس چیئرمین ہیں۔