پنجگور میں باراتیوں سے بھری گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں باراتیوں سے بھری گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

واقعہ پنجگور کے علاقے سبز آپ کے قریب پیش آیاجہاں باراتیوں کی تیز رفتار پک اپ گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت زخمیوں اور لاش کو بذریعہ ایمبولینس ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں کی گاڑی ناگ سے پنجگور کی طرف آرہی تھی کہ سبزآپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

حادثہ ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال پنجگور ڈاکٹر وزیر احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زخمیوں کا علاج کرایا۔

زیادہ زخمی مریضوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور کی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔

Share This Article