کوئٹہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 طالبعلم جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے 2 بلوچ طالب علموں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے دونوں طالب علموں کی شناخت وہاب بلوچ اور نذیر بلوچ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں طالبعلموں کو گزشتہ رات بروری کے علاقے عیسیٰ نگری میں واقع ان کے رہائشی کمرے سے فورسز نے چھاپہ مار کر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سترہ سالہ وہاب بلوچ کا تعلق سردشت، کُلانچ تحصیل پسنی ضلع گوادر سے بتایا جارہا ہے، جو ایف ایس سی کے طالبعلم ہیں اور کوئٹہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مقیم تھے۔

دوسری جانب نذیر بلوچ، جو مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے تعلق رکھتے ہیں، بی ایس نرسنگ کے طالبعلم ہیں اور کوئٹہ کے ایک نجی ادارے میں زیرِ تعلیم تھے۔

Share This Article