حملوں کا خطرہ : بلوچستان کے جیلوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جیلوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پانچ کروڑ سے زائد کا اسلحہ اور جدید مواصلاتی آلات خریدے جارہے ہیں جبکہ 140جیل وارڈنز اور دیگر عملے کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ۔

محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان کی بارہ جیلوں میں تین ہزار قیدی پابند سلال ہیں۔ بلوچستان حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کی جیلوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جارہا ہے، اس مقصد کیلئے حکومت کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے جس سے جدید اسلحہ اور مواصلاتی آلات خریدے جارہے ہیںجو حساس جیلوں کو مہیا کئے جائیں گے ۔

حکام نے بتایا کہ جیلوں میں وارڈنز کی کمی کو دور کرنے کیلئے 140وارڈنز اور دیگر عملے کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔

بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وارڈنز کو تربیت دی جائے گی ۔

Share This Article