بلوچستان کے علاقے قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی بندش کیخلاف لوگوں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بندکردیا۔
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام جے یوآئی کی جانب سے کی گئی۔
مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔
دھرنے کی وجہ سے شاہراہ بلاک ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
کیسکو کی جانب سے قلات کے مختلف فیڈرز کو گزشتہ پانچ روز سے بند کردیا گیا ہے جس سے شہر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے حکام بالا سے کیسکو ایکسیئن کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔