بلوچستان کےضلع کیچ کے تمپ کے علاقہ کونش قلات میں ایک گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کونشقلات تمپ میں نامعلوم افراد نے میرجان نامی شخص کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جس سے گھر میں موجود خاتون اور بچوں کے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔اور نہ کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔