بلوچستان کے علاقے خاران نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل مسکان قلات عدالت پر حملہ کرکے سرکاری دستاویزات کو نذرآتش کردیا اور عدالت میں موجود ایک جج جو قاضی بتایا جاتا ہے، اپنے ساتھ کے گئے۔
اغوا کئے گئے قاضی کی شناخت قاضی محمد جان بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد عدالت میں موجود ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ کے گئے ۔
واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کرکے تلاش شروع شروع کردی۔
کہا جارہا ہے کہ قاضی محمد جان بلوچ کا شمار بلوچستان کے انتہائی قابل، انسان دوست اور باعزت جوڈیشل افسران میں کیا جاتا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے قاضی محمد جان بلوچ کے اغوا پر تشویش ظاہر کیا جارہا ہے۔