بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو اغوا کرلیا۔
مغوی کی شناخت عثمان ولد عبدالغنی سکنہ مند لبنان کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ موٹر سائیکل سواروں نے اسے اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان اپنی ذاتی گاڑی میں سوار ہوکر مند ریدیگ بارڈر کی جانب جارہا تھا کہ بلوچ آباد کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کو روک کر اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے گزشتہ شب سلو کور کے قریب ملنے والے تینوں لاشوں کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پرہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ان میں سے دو کو پروم سے جب کہ ایک شخص بلیدہ تربت کراس پر سے لاپتا کیا گیا تھا۔
لاشوں میں نیک سال ولد دلوش سکنہ ماچی کلگ بلیدہ، عبد القدوس ولد حمید علی سکنہ ماچی کلگ بلیدہ اور نزر محمد ولد عرض محمد سکنہ پروم شامل ہیں۔
ان کی لاشیں لیویز فورس کی مدعیت میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔