جبری گمشدگیوں کی کہانی بیان کرتی ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب ’لانگ مارچ‘ شائع ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

معروف لکھاری ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب ’’لانگ مارچ‘‘ شائع ہو چکی ہے، جس میں جبری گمشدگیوں کے متاثرہ خاندانوں کی جدوجہد اور انصاف کے لیے ان کے مطالبات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

یہ کتاب ماما قدیر بلوچ اور لمہ راج بی بی کے نام معنون کی گئی ہے، جن کی طویل اور ثابت قدم جدوجہد نے جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ایک اہم انسانی حقوق کے مسئلے کے طور پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں کے باعث اس مسئلے کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل ہوئی۔

مصنف نے کتاب میں اس تحریک کے پس منظر اور اس لانگ مارچ کی تفصیلات قلم بند کی ہیں، جو بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

کتاب کا ترجمہ ریاض بلوچ اور اصغر بلوچ نے کیا ہے، جبکہ اس کی اشاعت میں دیدگ بلوچ کی کاوشیں شامل ہیں۔

’’لانگ مارچ‘‘ کو زیروان پبلشرز، مہرب روڈ، مستونگ نے شائع کیا ہے اور یہ اب عام قارئین کے لیے دستیاب ہے، خصوصاً ان افراد کے لیے جو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور متاثرہ خاندانوں کی جدوجہد کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

Share This Article