بلوچستان کے علاقے خضدار میں وڈھ وہیر کراس کے قریب پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
پک اپ گاڑی وڈھ سے فیروز آباد جا رہی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔